Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2023 09:46pm

عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویوز،’اینکرز کو سوال کسی نے لکھ کر دیے تھے؟‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ پر بھی مشکل وقت آیا، پوری قیادت کو جیل میں ڈالا گیا مگر ن لیگ نہیں ٹوٹی۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ابھی تو کھیل شروع نہیں ہوا تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی، کیا لیول پلئینگ فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو چھوڑ دیں؟

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، گلبرگ سے جناح ہاؤس تک صرف عسکری ٹاور پر حملہ ہوا، راستے میں کسی عمارت کو آگ نہیں لگائی گئی، 9 مئی کو صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر لوگوں کو اکسا رہے تھے، اب یہ کہتے ہیں کہ حملہ ہم نے نہیں کسی اور نے کیا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بلاوجہ کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویو میں نے دیکھے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اینکرز کو سوال کسی نے لکھ کر دیے تھے؟ ’اینکرز اپنے فری مائنڈ سے سوال کرتے ہیں، جواب میں سے مزید کاؤنٹر سوال کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں

ناکامی کے تاثر کا خدشہ، ن لیگ نے لاہور میں ہونے والے جلسے منسوخکردیے

’تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم کیےجائیں‘

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھنہ دینے کا فیصلہ

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پہلے بھی لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، لیکن وہ اعلان کی حد تک ہی رہے، ’یہ جو پوری داستان گوئی ہے کہ فلاں جگہ کیا ہوا، فلاں میٹنگ کے اندر کیا ہوا، کس نے کیا کہا، اس تفصیل کا۔۔۔ تو بندہ دباؤ کے ماحول میں خالی نہیں ہوتا‘، پی ٹی آئی کے تمام رہنما گرفتار نہیں ہیں لیکن جو زیرِ حراست ہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کی وضاحت خود کرسکتے ہیں۔

Read Comments