بیلجیئم کے سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ، لنگر بھی کھایا

چارلس ڈیلوگن نے کرتار پور میں بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کی تعریف کی
شائع 12 اکتوبر 2023 07:29pm

شکرگڑھ میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ کیا۔

کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کا درشن ڈیوڑی پر استقبال کیا گیا۔

بیلجیئم کے سفیر اور اہلیہ نے کرتار پور کو مکمل طور پر وزٹ کیا اور کرتار پور میں سیلفیاں بھی بنوائیں۔ انھوں نے شکرگڑھ لنگر ہال سے لنگر بھی کھایا۔

چارلس ڈیلوگن نے کرتار پور میں بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ کرتار پور کی خوبصورتی پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

Read Comments