لاہور: گزشتہ روز گرفتار کیے گئے اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے پولیس کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
شائع 13 اکتوبر 2023 02:15pm

عدالت نے پولیس کی جانب سے اساتذہ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور کے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ کو گرفتار کیا گیا تھا، تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار اساتذہ کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے پولیس نے عدالت سے اساتذہ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے اساتذہ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، اور تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گرفتار اساتذہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

Read Comments