پشاور: ٹریفک پولیس وارڈنز کے یونیفارم میں باڈی کیمس نصب

40 ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمس لگا دئیے گئے، چیف ٹریفک آفیسر
شائع 13 اکتوبر 2023 03:44pm

پشاور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی باڈی کیمس کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی ساتھ ہی اِنہیں ڈیوٹی بھی پوری کرنی ہوگی۔

ٹریفک پولیس وارڈنز کے یونیفارم میں باڈی کیمس نصب کردیے گئے ہیں، باڈی کیمس کسی بھی واقع میں اور ٹریفک کی مانیٹرنگ میں ثبوت کے طور پر کردار ادا کریں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کے مطابق اب تک مختلف پوائنٹس پر 40 ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمس لگادئیے گئے۔

قمر حیات خان کا کہنا ہے کہ ٹرائیل مکمل ہونے کے بعد باقی اہلکاروں کو بھی جلد کیمس لگا دئیے جائیں گے۔

شہریوں نے بھی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب چالان لیتے وقت ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔

Read Comments