کراچی: لیاری گینگ وارکے 2 افراد کو قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے
شائع 14 اکتوبر 2023 09:37am

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون فور کے چورنگی کے قریب کارروائی کرکے دوہرے قتل کے الزام میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کے الزام میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم دانش کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، جس نے 2014 میں لیاری گینگ وار کے 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

Read Comments