فرانس میں حملے کا خدشہ، لوور میوزیم خالی کرکے بند کر دیا گیا

گزشتہ روز اسکول میں چاقو سے حملہ کے بعد فرانس بھر میں ہائی الرٹ ہے
شائع 15 اکتوبر 2023 08:37am

فرانس میں حملے کے خدشے کے پیش نظر لوور میوزیم کو آج سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر خالی کر کے بند کر دیا گیا۔

گزشتہ روز فرانس کے شہر اراس کے ایک ہائی اسکول میں چاقو سے حملہ کے بعد فرانس بھر میں ہائی الرٹ ہے۔

لوور میوزیم کو انتباہی پیغامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر“ خالی کرالیا گیا اور غیر معمولی طور پر بند کر دیا گیا۔

Read Comments