خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری، سر کی قیمت مقرر

مجرمان میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے
شائع 15 اکتوبر 2023 10:30am

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کردی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، جن پر مخلتف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق جاری کردہ فہرست میں 13 اشتہاری مجرمان کی تصویری دستیاب نہیں ہیں، مجرمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔

Read Comments