نگراں وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار

الیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 16 اکتوبر 2023 12:38pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھاکہ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Read Comments