Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2023 06:16pm

بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جنت کی پیشکش

بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جنت کی پیشکش کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کرنے والوں کو جنت کی پیشکش کرنے لگے۔

کمالیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا لیگی رہنما چوہدری اسد الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کریں، جنت میں جائیں، جو کمالیہ میٹنگ میں موجود ہیں وہ بھی جنتی ہیں۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کا پارٹی پر تنقید کرنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کافیصلہ

نوازشریف کا استقبال، لیگی قیادت نے ’خصوصی ملبوسات‘ تیارکروالیے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اسمبلی کی رکنیتسےمستعفی

چوہدری اسد الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جو لاہور جلسے کے لیے جائیں گے وہ بھی سیدھے جنت میں جائیں گے۔

Read Comments