بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

جعلی فنگر پرنٹس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرلی
شائع 19 اکتوبر 2023 09:49am

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیق شروع کر دی ہے، ملزمان کے قبضے سے جعلی فنگر پرنٹس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان فراڈ سےلاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کرواچکے ہیں، ملزمان ناظم حسین اور شہبار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments