Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2023 12:29pm

موبائل درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ڈیڑھ گنا اضافہ

پاکستان میں موبائل درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا ہے، اور دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 89 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے ہیں۔

ملک میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائلز درآمدات غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور دستاویز کے مطابق سالانہ بنیادوں پر موبائل درآمدات میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 89 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے، اگست میں پاکستان نے 33 ارب روپے مالیت کے موبائل درآمد کئے تھے اور ماہ ستمبر میں37 ارب روپے سے زائد کے موبائل درآمد ہوئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان نے 19ارب روپے مالیت کے موبائل سیٹس درآمد کئے تھے۔

Read Comments