کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارملزمان کو کارسوارسے لوٹ مارکرتے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 21 اکتوبر 2023 03:27pm

گلستان جوہربلاک ٹو میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے، جس میں موٹر سائیکل سوارملزمان کو کار سوار سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک ٹو میں گزشتہ روز کار سوار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سوار سے لوٹ مارکررہے ہیں، اور شہری سے موبائل، نقدی اور قیمتی اشیا چھین کرفرار ہو گئے۔ واردات گزشتہ صبح 8 بج کر23 منٹ پر ہوئی۔

Read Comments