کراچی: شہریوں کو لوٹنے آنیوالے ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک راہ گیر جاں بحق

ڈکیت نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے
شائع 23 اکتوبر 2023 12:27pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی بینک کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے، گشت پرتعینات اہلکاروں نے ڈکیتوں پرہاتھ ڈالا تو ڈکیتوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مسلح ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہوگئے.

Read Comments