شیخ رشید سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

اسپتال میں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔
شائع 23 اکتوبر 2023 11:53pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹرز نےشیخ رشید احمد کو مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے، انہیں کچھ دیر کے لئے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

Read Comments