نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار

سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے راستے میں موٹر وے پر گاڑی الٹنے کا حادثہ پیش آیا
شائع 24 اکتوبر 2023 08:51pm

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آج سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تاہم ان کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار بھی ہوئی۔

سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے راستے میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر اور صوبائی نگراں وزیر داخلہ حارث نواز کے پرسنل اسٹاف افسر کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔

حادثے میں کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔ گاڑی میں وزیراعلی سندھ کے پی ایس فیضان اور نگراں وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او احمد فیصل چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ رشید چنہ ، ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار سوار تھے۔

Read Comments