کراچی میں شہری کی بہادری، بیکری میں ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو کر زخمی کردیا

2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا
شائع 24 اکتوبر 2023 11:46pm

کراچی کے علاقے سعید آباد میں بیکری میں ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بیکری میں واردات کی اور واپس جانے لگے تو شہری نے فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

Read Comments