سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کا آئل اسمگلنگ وجرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

تمام کا تعلق کشمور، سکھر، خیرپور، شکارپور اور جیکب آباد سے ہے، رپورٹ
شائع 25 اکتوبر 2023 02:07pm

سندھ میں پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے آئل اسمگلنگ اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک 19 افسران کو معطل کیا جاچکا ہے، تمام کا تعلق کشمور، سکھر، خیرپور، شکارپور اور جیکب آباد سے ہے۔

غیر قانونی آئل کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 19 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

افسران کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افسران و اہلکار نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ اور دیگرجرائم میں ملوث ہیں، ان افسران میں انسپیکٹر، سب انسپیکٹر، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی شامل ہیں، اور تمام کا تعلق کشمور، سکھر، خیرپور، شکارپور اور جیکب آباد سے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران و اہلکاروں کو کراچی گارڈن ہیڈ کوارٹر بھیجا گیا تھا، لیکن معطل افسران و اہلکار یہاں بھی مسلسل غیر حاضر ہیں۔

دوسری جانب متعلقہ پولیس افسر نے جرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کی تنخواہ روکنےکی درخواست کردی ہے۔

Read Comments