Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 06:29pm

کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں قائم نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران مسلح ڈکیت بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واردات میں چار سے چھ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان شامل تھے۔

ڈکیتوں نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح ڈکیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈکیت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

حارث نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے اطراف میں پولیس پیٹرولنگ کا انتظام کیوں نہیں تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے غفلت کے مرتکب افسران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments