Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2023 09:10pm

’مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ’مائنس عمران خان‘ سب سے بات کرنی چایے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں جب ان سے پوچھا کہ کیا نواز شریف عمران خان سمیت ”تمام“ سے بات چیت اور مفاہمت کریں گے؟ تو جواب میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ’اگر میاں صاحب مجھ سے پارٹی کے اندر پوچھیں، تو میرا خیال ہے مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے، کیونکہ ایک شخص نے اقتدار کی حوس میں پاکستان کے تعلقات کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا سائفر لہرا کے، سی پیک کو رول بیک کردیا، جس نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر آئسولیٹ کردیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’نو مئی کے جو حملے ہیں آپ کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر کھڑی ہیں، آپ کا بھانجا وہاں پر وردی لٹکا کر تقریریں کر رہا ہے، ایک شخص جس نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے، جس نے نیوکلئیر اسٹیٹ کے ایک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ایک جھوٹ گھڑ کے ایک ملک کو للکارا ہے، میں نہیں سمجھتا اس سے بات کرنی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں

ایون فیلڈ و العزیزیہ کیس: نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردیگئیں

سائفر کیس: عمران خان کی فرد جرم عائد کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستمسترد

’قوم کے مجرموں کا احتساب‘، صحافی کے سوال پر نواز شریف کی معنی خیزمسکراہٹ

عطاء اللہ تارڑ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے‘۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ آج جو پی ٹی آئی نے جو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے وہ کئی لحاظ سے اہم ہے، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس نے مولانا فضل الرحمان پر سب سے زیادہ تنقید کی ہے، اسی طرح ن لیگ اور دیگر کو بھی مثبت رویہ اپنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقصان یہ ہورہا ہے کہ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد اگر اس سارے عمل (الیکشنز) سے باہر کی جارہی ہے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Read Comments