کے الیکٹرک کو نوری آباد پاورپلانٹ سے سستی بجلی فراہم کرنے کا انکشاف

ایس ٹی ڈی سی کے الیکٹرک کو 100میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 03:06pm

نوری آباد پاورپانٹ سے کے الیکٹرک کو انتہائی سستی بجلی فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ٹی ڈی سی کے الیکٹرک کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے، کے الیکٹرک کو 72 پیسے فی گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 17 روپے 28 پیسے فی یونٹ کی رقم بنتی ہے اور کے الیکٹرک صارفین کو35 سے 45 روپے فی یونٹ فروخت کرتا ہے۔

Read Comments