شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا

سابق وزیر اعظم کو صبح ایئر رپورٹ حکام نے چین جانے سے روک دیا تھا
شائع 27 اکتوبر 2023 10:40pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو آج صبح بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چین جانے کیلئے شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باو فورم میں شرکت کے لئے 5 روزہ دورے پر چین جا رہے تھے، شاہد خاقان باو فورم بورڈ کے رکن ہیں، لیکن انھیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا تھا۔

Read Comments