Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2023 04:26pm

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی، ٹرین ساہیوال اسٹیشن پہنچی تو ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔

ریلوے ملازم محمد طارق کی بروقت اطلاع نے لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

محمد طارق نے ٹرین کی بوگی سے دھواں نکلتا دیکھا تو ساہیوال کے اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ دوران چیکنگ معلوم ہوا کہ ٹرین کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے، اگر ٹرین کو ایسے ہی روانہ کر دیا جاتا تو آتشزدگی اور بوگیاں پٹری سے اترنے کا خدشہ تھا۔

مزید پڑھیں

روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سےاترگئیں

لاہور: ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، ٹرینیں روکلیں

مال گاڑی کی 5 بوگیاں انجن سے علیحدہ، بے خبر ڈرائیور اگلے اسٹیشن بھیپہنچ گیا

Read Comments