کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت جاں بحق جوان کی نماز جنازہ ادا

وقاص احمد کا فائنل ریس کے دوران طبیعت بگڑ جانے کے بعد انتقال ہوگیا تھا
شائع 28 اکتوبر 2023 05:21pm

کراچی کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت انتقال کرنے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس کےمطابق کمانڈو وقاص احمد کی نمازجنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

پولیس اہلکار وقاص احمد کے جسد خاکی کو خصوصی دستے نے سلامی پیش کی، وقاص احمد دوران ٹریننگ فائنل ریس کے دوران طبیعت بگڑ جانے کے بعد انتقال کرگیا تھا۔

Read Comments