روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 2 سالہ بیٹا مار دیا

ملزم نے لاش صحن میں دفنا دی۔ گرفتاری کیلئے چھاپے
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2023 03:05pm

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سفاک باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی۔

عارف والا کے علاقے تھانہ احمد یار میں بیوی سے جھگڑے پر باپ اپنے ہی 2 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد لاش صحن میں دفن کردی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم راشد روٹھی بیوی کو منانے گیا، لیکن معاملہ حل نہ ہوسکا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور گھر آکر بیٹے کو قتل کردیا، اور لاش کو صحن میں دفن کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو نکال کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے، جب کہملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments