Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2023 07:59pm

والدہ کو میسجز کرنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

گلزار ہجری میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے سگے چچا کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے والدہ کو میسجز کرنے پر قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں مرنے والے کی شناکت نور شاہ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں اس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر چچا نے چھری نکالی، جس پر میں نے اسے پستول دکھائی۔

ملزم کے مطابق چچا نے کہا کہ پستول سے مٹ ڈراؤ، اور یکدم پستول چھیننے کی کوشش کی، اس دوران گولی چل گئی۔

Read Comments