Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 07:03pm

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور 2 سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں طارق، فاروق اور زوہیب شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 24 ستمبر کو ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی کو قتل کیا تھا۔ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکو سروس روڈ پر واردات کر رہے تھے۔

ملزمان میں سے ایک ڈاکو کو مقتول طاہر نے پکڑ لیا تھا، مقتول طاہر کے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم کےساتھیوں نے فائرنگ کرکے طاہر زمان اور اس کی 2 سالہ بیٹی انعم کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کا تعلق سندھ سے اور تیسرے ملزم کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نامعلوم ملزمان ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرسے قیمتی پرندے چُرا لیے

میانوالی ائر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پیٹرول پمپ پرفائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیلئےکراچی آتے تھے، 3 مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments