بس عملے کے تشدد کیخلاف طلبا کا احتجاج، سندھ پنجاب بارڈر سے قومی شاہراہ بلاک

بلاک پر شاہراہ گاڑیوں اور ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
شائع 08 نومبر 2023 12:37pm

صادق آباد میں بس عملے کے تشدد کے خلاف طلبا نے احتجاج شروع کردیا جس کے باعث سندھ پنجاب بارڈر کے مقام سے قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔

صادق آباد سفر کرنے والے طالب علموں پر بس عملے نے تشدد کیا جس کے خلاف طلبہ کا قومی شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بس عملے نے 5 طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، بس عملے کا طالب علموں پر آئے روز تشدد معمول بن گیا ہے۔

Read Comments