Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 04:47pm

مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلملیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے جبکہ دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

Read Comments