Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2023 06:55pm

کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد مزدور تھے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب مزدور آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کر رہے تھے اس ہی دوران چینگاری سے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوگیا جس سے 2 مزدور جھلس گئے۔

دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے دونوں افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کی شناخت 40 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان کی عمر 18 سال ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments