Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 11:01pm

بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 2 اراکین پیپلز پارٹی میں شامل

بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی پیپلز پارٹی میں میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔

صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک، یوسف بنگلزئی، عارف بلوچ، سابق اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، عارف محمد حسنی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر نعمت زہری اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آصفزرداری 3

رہنما ق لیگ سینیٹر سعید الحسن اور اکبر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیتاختیار کرلی

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا: آصفزرداری

آصف زرداری کے ہمراہ حاجی ملک شاہ گورگیج، عبید شاہ گورگیج، خالد جمالی، فیصل جمالی، سردار نور احمد بنگلزئی، الہٰی بخش ریکی، حاجی یاسر گورگیج، آغا شکیل درانی، حسن جاموٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments