Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2023 08:00pm

کراچی: بحریہ ٹاؤن کی کتنی زمین خریدی گئی اور کتنی پر قبضہ ہوا ؟ کمیٹی تشکیل

بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق عدالتی احکامات پر سندھ حکومت متحرک ہوگئی، بحریہ ٹاؤن مجموعی طور پر کتنی زمین پر قائم ہے اور زمین کی ملکیت کے حوالے سے تحقیقات کےلیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے جو سات روز میں رپورٹ تیار کرے گی۔

تحقیقات میں نشاندہی کی جائے گی کہ بحریہ ٹاؤن کی زمین کا اصل سائز (رقبہ) کیا ہے اور بحریہ ٹاؤن نے کن شرائط پر نجی افراد سے زمینیں خریدی ہیں۔

کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم کمیٹی گوگل میپ ، نقشوں اور تصویروں کے ساتھ مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

بحریہ ٹاؤن کے دیوالیہ ہونے کی خبریں، ملک ریاض کا بیان سامنے آگیا

بحریہ ٹاؤن کے پیسے برطانیہ میں پکڑے گئے ہیں، مصدق ملک

بحریہ ٹاؤن سے ٹکرلینے والے کراچی کے معروف مورخ گُل حسن کلمتی

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ بحریہ ٹاؤں کی کتنی زمین خریدی گئی اور کتنی پرقبضہ ہوا۔

Read Comments