Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2023 09:05am

اے این پی نے پرویز خٹک کے ساتھ اتحاد کی تردید کردی

عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی تردید کردی ۔

اے این پی کے قائم مقام مرکزی صدر امیر حیدرخان ہوتی نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت لائی گئی جماعتوں سے بات نہیں ہوسکتی۔ پی ٹی آئی پی، جے یو آئی اور اے این پی میں اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں ۔

امیر حیدرہوتی نے پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت لائی گئی جماعتوں سے بات نہیں ہو سکتی، اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں ۔ جےیو آئی نے بھی پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد سےانکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نےپی ٹی آئی پی سے اتحاد کیلئے رابطے کا اقرار کیا ہے تاہم اے این پی کے ساتھ ابھی تک اتحاد کیلئے کوئی بات نہیں ہوئی۔ سیاسی اتحاد صوبائی تنظیم کا اختیارہے۔اے این پی جلد سیاسی جماعتوں سےرابطے کرے گی۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے لگ رہا ہے وہ اےاین پی سےپریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض جماعتیں خوف کی وجہ سے میدان میں نہیں اتررہی ہیں،اور کچھ جماعتیں ضرورت سے زیادہ مطمئن ہیں۔

Read Comments