پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کو ایک اور جھٹکا، ضیااللہ آفریدی عہدے سے مستعفی

بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا، ضیااللہ آفریدی
شائع 21 نومبر 2023 12:33pm

عاصمہ عالمگیر کے بعد اب ضیااللہ آفریدی نے بھی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

عام انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، بلاول بھٹوعوامی رابطہ مہم کیلئے خیبرپختونخوا کے دورے پر ہیں، لیکن کے پی میں ان کی جماعت کے اراکین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

چند روز قبل پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما عاصمہ عالمگیر پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئی تھیں، اور اب خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور صوبائی رہنما ضیااللہ آفریدی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے پر فائز تھے، اور اب انہوں نے اپنا استعفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

Read Comments