Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 11:36am

کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری ملزم مسقط سے گرفتار

شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ناصرپاکستان میں شہریوں سے فراڈ کر کے فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اشتہاری ناصر کو آج مسقط سے پاکستان لائی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔

Read Comments