سوات: وین گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق، 20 زخمی

زخمیوں ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 01:35pm

سوات میں کالام پشمال کے مقام پر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں چار سیاح جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، سیاحوں کا تعلق پنچاب سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس آرہے تھے لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ وین میں کتنے افراد سوار تھے۔

مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کالام اسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔

Read Comments