Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 09:06pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا بادی سے موسم سرد

کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہفتے کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی، تیز بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

بارش کے بعد معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کے باعث موسم سرد ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز بارش ہوئی جبکہ ڈیفنس، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ طارق روڈ، بہادرآباد، عزیز آباد، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر بوندا باندی ہوئی ہے۔

Read Comments