Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 10:43am

حج درخواستوں کی وصولی شروع، پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی

پاکستان میں حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی آج سے 15 نامزد بینکوں میں شروع ہوگئی ہیں۔

وزارت مذہبی امورکے مطابق حج 2024 کے لئے 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جس کے لیے 15 نامزد بینکوں میں درخواستیں وصول کی جارہ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پردرخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پربھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی جب کہ زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

’اب حج اخراجات کی بات پاکستانی روپے نہیں ڈالر میںہوگی‘

حج پالیسی 2024 کا اعلان، ایک لاکھ روپے کی کمی، مختصر دورانیے کا حجبھی متعارف

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی بارمحرم کے بغیر خواتین حج ادا کرسکیں گی، اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزارنشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔

Read Comments