پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی
شائع 27 نومبر 2023 11:36am

لاہور ہائیکورٹ میں اختیارات کے تجاوز کے مقدمہ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اختیارات سے تجاوزکرنے کے مقدمے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الہیٰ نے محمد خان بھٹی کی تقرری میں اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، محمد خان بھٹی کا نام اس مقدمہ سے خارج کیا جاچکا ہے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Read Comments