Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 04:58pm

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب ور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پر مریم اورنگزیب عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

وارنٹ گرفتاری کی کاپی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق انسداد دہشت گردی نے مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں

ریاست مخالف تقاریر: مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف پولیس کیاخراج رپورٹ مسترد

اشتعال انگیز تقاریر کیس: عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو طلبکرلیا

Read Comments