بدین میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
شائع 28 نومبر 2023 09:50am

سیرانی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

بدین کے علاقے سیرانی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Read Comments