Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 11:55am

پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس: عمران کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دارخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے، اس کے لیے وقت درکارہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلے کا انتخابی نشان رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پر نئی شرط عائد، عمران خانالیکشن لڑیں گے

الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کیتردید

الیکشن کمیشن نے کہا کہ استدعا منظورکی جاتی ہے، مگر جواب جمع کرائیں، کمیٹی نے کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔

Read Comments