لاہور: صفائی والے عملے کا کانٹریکٹ ری نیو نہ ہونے سے دل کے واحد اسپتال میں گندگی کے ڈھیر

اسپتال میں 3 روزسے صفائی ستھرائی نہیں ہوئی
شائع 29 نومبر 2023 10:54am

لاہورمیں دل کے واحد اسپتال پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تین روز سے صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

اسپتال میں ابتر حالت کی وجہ صفائی ستھرائی عملے کا کنٹریکٹ ری نیو نہ ہونا ہے جس کے باعث اسپتال کی صفائی نہ ہو سکی۔

صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی سے مریض اور ڈاکٹرز پریشان ہیں۔

تین روزسے صفائی نہ ہونے کے باعث مریضوں کے وینٹنگ ایریا میں بھی کچرا بکھرا پڑا ہے۔

Read Comments