Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2023 01:20pm

سندھ میں مہنگائی کنٹرول میں ناکامی پر تمام کمشنرز کو خطوط ارسال

بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس نے صوبے میں مہنگائی کنٹرول میں ناکامی پر تمام کمشنرز کو خطوط ارسال کردیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے کوئی بھی ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول میں سنجیدہ نہیں۔

سندھ میں مہنگائی کنٹرول میں ناکامی پر تمام کمشنرز کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کو خط بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس نے ارسال کیے۔

خط میں ضلعی انتظامیہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر ناکامی پر اظہار تشویش اور محکمہ آڈٹ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول، ضلعی انتطامیہ کے مجسٹریٹ کے اختیار ہوتے ہیں، حیرت ہے کوئی بھی ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول میں سنجیدہ نہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنرز، قیمتوں کو کنٹرول کرتے نظر نہیں آئے، مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرنے انسپیکٹرز جاتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز نے صارفین کو ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔

Read Comments