Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2023 09:04am

اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں

اینٹی بائیوٹک کا غیر ضروری استعمال معمولی امراض کو پیچیدہ بنا دیتا ہے، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر زندگی بچانے والی ادویات کا استعمال بھی بے اثر ہوجاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے مرض کی شدت پرقابو پانے کے لیے بھاری مقدار میں ادویات کا زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے جو صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے اپنے طور پر اینٹی بائیوٹکس کا استعمال جسم میں قوت مدافعت کو ختم کردیتا ہے جب کہ مریضوں کا بھی ماننا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے ان کا مرض پیچیدہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی بائیوٹک ادویات انفیکشنز کو بڑھا رہی ہیں، عالمی ادارہصحت

حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی

اس لیے لوگوں میں سیلف میڈیکیشن کی بجائے ڈاکٹرسے رجوع کرنے کا شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے۔

Read Comments