پشاور: ڈکیتوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی

فائرنگ کے تبادلے میں ایک رہزن ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
شائع 01 دسمبر 2023 01:29pm

پشاور کے یکہ توت میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک رہزن ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فویج وائرل ہوگئی جس میں رہزنوں اور اہلکاروں کو ایک دوسرے پر فائرکرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رہزن ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے رہزن کی جیب سے غیر ملکی سیٹیزن کارڈ برآمد ہوا ہے، ادھر رہزنوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو ایل ار ایچ اسپرال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments