شجاع آباد: دھند کے باعث ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

تین زخمی افراد کو اسپتقال کردیا گیا، ریسکیو حکام
شائع 02 دسمبر 2023 10:09am

شجاع آباد میں بنگالہ موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جس میں 4 افرا دجاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments