جلاؤ گھیراؤ کیس: ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی
شائع 02 دسمبر 2023 10:36am

زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتار منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور، صنم جاوید رہائی کے فوری بعددوبارہ گرفتار

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تکتوسیع

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

Read Comments