Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 03:06pm

کراچی: پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، اڑان کے بعد انجن سے چنگاریاں نکلیں

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنا شروع ہوگئیں۔

کپتان نے انجن کمپارٹمنٹ میں لگی فائر بوتل کے ذریعے آگ پرقابو پانے کی کوشش کی تو اس دوران طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان نے ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحفاظت اتارلیاگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔

طیارےکی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم معائنے کے لیے پہنچ گئی۔

Read Comments