ڈریپ نے ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام آن لائن کردیا

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے باقاعدہ افتتاح کردیا
شائع 06 دسمبر 2023 02:49pm

ملک میں ادویات کی رجسٹریشن اور ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنسنگ کا نظام آن لائن کردیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے ادویات کی رجسٹریشن اور کمپنیوں کے لائسنسنگ کا نظام آن لائن کردیا ہے، اور وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے افتتاح کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب ادویہ سازکمپنیاں رجسٹریشن اور لائسنس کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گی۔

وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ڈریپ کے اندر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد رکھ دی ہے، ڈریپ کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Read Comments