لاہور ائر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

گاڑی جل کر راکھ ہوگئی، پاس کھڑی گاڑیاں محفوظ رہیں
شائع 08 دسمبر 2023 02:23pm

علامہ اقبال ائر پورٹ لاہور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو لگنے والی آگ پر سول ایوی ایشن کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔

واقعے کے بعد مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان میں خوف وہراس پھیل گیا، آگ سے گاڑی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ پاس کھڑی گاڑیاں محفوظ رہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، سول ایوی ایشن کی ویجیلینس ٹیم نے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔

Read Comments